مصنوعات کے بائیکاٹ کو فوری طور پر روکا جائے، فرانس کی منت سماجت

حکومت نے اپنے اتحادی ممالک کو فرانس کا موقف واضح کرنے کے لئے سفارتی ذرائع کی مدد حاصل کرلی

منگل 27 اکتوبر 2020 14:01

مصنوعات کے بائیکاٹ کو فوری طور پر روکا جائے، فرانس کی منت سماجت
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بیشتر ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور فرانس کے خلاف احتجاج کی کال بے بنیاد ہے اور اس کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بیان میں کہا گیا کہ فرانس کے خلاف جاری تمام جارحیت روکی جائے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق یہ تمام اقدامات ایک بنیاد پرست اقلیت کے اشاروں پر اٹھائے جا رہے ہیں۔فرانسیسی حکومت کے مطابق فرانس نے اپنے اتحادی ممالک کو فرانس کا موقف واضح کرنے کے لئے سفارتی ذرائع کی مدد حاصل کی ۔ فرانس نے مشرق وسطی کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بائیکاٹ کے مطالبات سے خود کو دور کر لیں اور "فرانسیسی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :