کورونا کا پھیلائو، عالمی ادارہ صحت کی نئی وارننگ جاری

منگل 27 اکتوبر 2020 14:01

کورونا کا پھیلائو، عالمی ادارہ صحت کی نئی وارننگ جاری
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بارے میں نئی وارننگ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کووڈ انیس کے کیسوں میں بدستور اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ اس عالمی ادارے نے کہاکہ کورونا کی نئی لہر کو روکنے کی خاطر زیادہ فعال انداز اختیار کرنا ہو گا۔ دنیا بھر میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد تینتالیس ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد گیارہ لاکھ کے قریب ہے۔