ایران نے بھی فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا،احتجاجی یاداشت حوالے کی گئی

منگل 27 اکتوبر 2020 14:01

ایران نے بھی فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا،احتجاجی یاداشت حوالے کی گئی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کی طرف سے اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کرنے کے بعد مسلم ممالک کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کو ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احجاج ریکارڈ کرایا ۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران کے ساتھ سعودی عرب نے بھی ماکروں کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اس بارے میں شدید تحفظات رکھتے ہیں۔