چلی ، ریفرنڈم میں نیا آئین منظور ہونے پر عوام کا جشن

صحت ،پنشن ،اور تعلیم پر زیادہ خرچ کیا جائے گا، مرکزی چوک میں ساری رات جشن اور آتش بازی کا مظاہرہ

منگل 27 اکتوبر 2020 14:01

چلی ، ریفرنڈم میں نیا آئین منظور ہونے پر عوام کا جشن
سنتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) چلی میں نئے آئین پرہونے والے ریفرنڈم کامیاب ہونے پر عوام نے خوب جشن منایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت سان تیاگو میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور نئے آئین پر ہونے والے ریفرنڈم کی کامیابی پرخوشیاں منائیں، نئے آئین کے حق میں 78 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے۔

(جاری ہے)

اس سے صحت ،پنشن ،اور تعلیم پر زیادہ خرچ کیا جائے گا۔ مرکزی چوک میں ساری رات جشن اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :