وزیراعلیٰ کمال خان کی پشاور دھماکے کی مذمت

معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 18:47

وزیراعلیٰ کمال خان کی پشاور دھماکے کی مذمت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کمال خان نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بم دھماکے میں ہونے والے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :