وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے،عالمی ادارہ صحت کی 72ویں ریجنل کمیٹی برائے مشرقی بحیرۂ روم کے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزارت صحت

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:59

وفاقی وزیرِ صحت  سید مصطفیٰ کمال  مصر پہنچ گئے،عالمی ادارہ صحت کی 72ویں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او)کی 72ویں ریجنل کمیٹی برائے مشرقی بحیرۂ روم کے اجلاس میں شرکت کے لیےمصر پہنچ گئے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔وزارت قومی صحت سے جاری بیان کے مطابق یہ اہم اجلاس مشرقی بحیرۂ روم خطے کے ممالک کے درمیان صحت عامہ سے متعلق پالیسیوں، تعاون اور درپیش چیلنجز بارے غور و خوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے صحت سے متعلق اقدامات، اصلاحات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔دورے کے دوران وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال آج سعودی عرب کے ہم منصب سے بھی اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعاون، صحت کے جاری و مجوزہ منصوبوں اور علاقائی سطح پر مربوط اقدامات بارے تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ مل کر صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور اس اجلاس میں شرکت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے۔\932