کشمیر کی آزادی تک کشمیر ی بھائیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،ریحان خٹک
منگل 27 اکتوبر 2020 21:49
(جاری ہے)
ان خیالات کا ظہار انہوں نے منگل کے روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لیویز لائن ملاکنڈ میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب سے چیئرمین ڈیڈک اور رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی اور اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ نے بھی خطاب کیا ۔
واضح رہے کہ تقریب کا انعقاد مرکزی اور صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں عمل میں لایا گیا تھا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر ،اسسٹنٹ کمشنر ز بٹ خیلہ ،درگئی سہیل احمد ،محب اللہ خان کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسرارن ،تاجر برادری کے عہدیداران ،مذہبی شخصیات سول سوسائٹی ،اساتذہ و طلبہ اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اور خودارادیت کی اصولوں کا مسئلہ ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔مقررین نے کہاکہ آج کے دن ہمیں عہد اور تجدید کرنا چاہیے کہ کشمیر ی بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کی جدوجہد میں ہم بھر پور ساتھ دینگے ۔ضلع میں سرکاری سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے مذکورہ تقریب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی غرض سے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ اس موقع پر پاکستان اور کشمیر ی قومی ترانے پیش کئے گئے ۔انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی گئی جوکہ اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کے دفتر سے ہوتے ہوئے بٹ خیلہ بازار میں اختتام پزیر ہوئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوستان ظلم و جبر سے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے مذید کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور کشمیر ی بھائیوں بہنوں کی آزادی کے لیے ہر قسم کی جانی و مالی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس دن کی مناسبت سے ضلع بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں مختلف تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور پورے جوش وجذبے کے ساتھ کشمیر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیامزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.