امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر کی مزار قائدؒ پر حاضری

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اینجیلا ایگلر نے قائد اعظم کی قبر پر گلدستہ رکھا اور امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے مہمانوں کے پیغامات کیلئے رکھی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان اور قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی آخری آرامگاہ پر بھی حاضری دی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں اینجیلا ایگلر نے لکھا کہ، "جمہوریت، رواداری اور برداشت میں یقین رکھنے والے اس عظیم قائد کے مزارِ پر حاضری دینا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ امریکا اور پاکستان کے بیچ پائدار تعلقات کی بنیاد رکھنے والے اس مدبر رہنما کو امریکی عوام کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ میں شکرگذار ہوں کہ مجھے یہاں آکر ان کے افکار پر غور و فکر کرنے کا موقع ملا , جوکہ آج بھی ہم سب کے کیلئے ایک پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے رہنما اصول کی حیثیت رکھتے ہیں۔"