سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی وجہ بحر احمر سے مغرب کی سمت سے پانی کے پھیلائوسے زمینی طاقت میں شدت ہوسکتی ہے،محکمہ ارضیات

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:23

سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط میں زلزلے کے جھٹکے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سعودی عرب کے جنوبی ساحلی علاقے خمیس مشیط میں زلزلے کے جھٹکے اور آتش فشاں پھٹنے کی اطلاعات ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ ایک درجے ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 56 منٹ اور سات سیکنڈ پر محسوس کیے گئے۔سعودی عرب کے محکمہ مساحت ارضیات کے ترجمان طارق ابوالخلیل نے بتا یا کہ اس زلزلے کی وجہ بحر احمر سے مغرب کی سمت سے پانی کے پھیلائوسے زمینی طاقت میں شدت بتائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کو ریکٹر اسکیل پر کمزور قرار دیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔