عرب اتحاد میں یمنی حوثیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے بیلسٹک میزائل اورچھ ڈرون تباہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:23

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) عرب اتحاد نے یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور چھے مسلح ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے بتایاکہ حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کی جانب ڈرون حملہ کیا مگر اتحادی فورسز نے اس کے حملے کو ناکام بنادیا ۔