پی آئی اے کاپائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ ،چیف ایچ آر افسر نے مراعات میں کمی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:04

پی آئی اے کاپائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ ،چیف ایچ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای)نے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کیاہے۔چیف ایچ آر افسر نے مراعات میں کمی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پائلٹس کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی ہوگی۔ پائلٹس کو 50 گھنٹے گارنٹی الائونس کی ادائیگی ہوگی جبکہ ماہانہ 50 فلائنگ گھنٹے مکمل کیے جانے پر ہی الائونس ملے گا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ یکمشت 5 دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں جبکہ 7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی منظور نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بندش کے باعث پی آئی اے کو ماہانہ 9 ارب رویے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اب تک 250 ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سول ایوی ایشن کا آڈٹ نہ ہونے کے باعث پابندی مزید 6 ماہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔سی اے اے ستمبر میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا آڈٹ کرانے میں ناکام رہا تھا اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آڈٹ کے بغیر یورپی سفری پابندیاں ختم نہیں ہو سکتیں۔