وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ مسترد کر دی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:35

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ ..
سلام آباد۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے نجی ٹی وی چینل کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کو راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں زہرہ شاہ قتل کیس کی سماعت میں شرکت سے منع کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں بچوں سے بدسلوکی اور جبری مشقت کے تمام متاثرین کی اخلاقی حمایت کے لئے وہاں گئی تھی اور میرے دورہ کا ایک اور مقصد بچوں کی جبری مشقت اور ان سے زیادتی کے ایشوز پر جامع آگاہی دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عدالت کی کارروائی دیکھنا نہ تھا۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے نشر کی گئی خبر بے بنیاد ہے۔