Vivo کی جانب سے 6G ٹیکنالوجی سے متعلق اہم ریسرچ پر کام شروع ہو گیا

Vivo کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 2030ء اور اس کے بعد کی ڈیجیٹل لائف کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے 6G Series سے متعلق وائٹ پیپرز جاری کر دیئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:01

Vivo کی جانب سے 6G ٹیکنالوجی سے متعلق اہم ریسرچ پر کام شروع ہو گیا
Vivo کی جانب سے 6G ٹیکنالوجی سے متعلق اہم ریسرچ پر کام شروع ہو گیا، اس سلسلے میں Vivo کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 2030ء اور اس کے بعد کی ڈیجیٹل لائف کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے 6G Series سے متعلق وائٹ پیپرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
۔ Vivo کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ چن فے کا کہنا ہے کہ Vivo کا ویژن حقیقی اور ڈیجیٹل دُنیاؤں کے درمیان ایک پُل قائم کرنا ہے۔

 
۔ Vivo کی جانب سے انفارمیشن کے استعمال سے متعلق ٹرمینلز پر خاص فوکس رکھا جائے گا ، اس کے علاوہ صارفین کی ڈیجیٹل زندگی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سمارٹ پراڈکٹس اور سروسز کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 
۔ 6G یقینا 5G+Al ٹیکنالوجی کے برابر نہیں بلکہ اس سے بہت بڑھ کر ہو گا۔

(جاری ہے)

6G موبائل کمیونیکیشن سسٹم میں مزید نئی ٹیکنالوجیزاور وسیع تر فزیکل سپیس کی گنجائش ہو گی اور کمیونیکیشن، کمپیوٹنگ، سٹوریج اینڈ ڈیٹا اور مزید سروسز کو سپورٹ کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت ہو گی۔

 
دُنیا بھر میں 5G ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر کمرشل استعمال ہو رہا ہے ، جس کے بعد اب ٹیلی کام انڈسٹری کے ایجنڈے پر 6G کے مختلف پہلوؤں پرریسرچ کا عمل جاری ہے۔ Vivo کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے حالیہ دنوں 2 وائٹ پیپرز شائع کیے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
۔ 6Gویژن، ضروریات اور چیلنجز: اس وائٹ پیپر میں 6G کے ویژن اور اہداف کا ابتدائی جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں نیٹ ورکس اور ٹرمینلز کو درپیش ممکنہ چیلنجز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

۔ 2030ء اور اس کے بعدکی ڈیجیٹل لائف : اس وائٹ پیپر میں Vivo انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 2030ء میں انسانی زندگی کے ممکنہ منظر نامے کو مدنظر رکھ کر ریسرچ کی جا رہی ہے۔
انڈسٹری کا تجربہ بتاتا ہے کہ ہر 10 سال بعد موبائل کمیونیکیشن کی تبدیلی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ سال 2030ء کے آس پاس 6G نیٹ ورک لانچ کر دیا جائے گا۔ 5G نیٹ 4G کے مقابلے میں کافی تیز اور وسیع تر کنکشنز کا حامل ہے۔ یہی بات دیکھتے ہوئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ 5G کے مقابلے میں 6G میں کیا اہم ترین فیچرز ہوں گے۔ 

متعلقہ عنوان :