ن الاضلاعی گینگ گرفتار کر کے 17عدد موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں ،ڈی ایس پی صدر چکوال وقار عظیم

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ہدایت پر نئے ڈی ایس پی صدر چکوال وقار عظیم نے تھانہ سٹی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی کے حدود میں عرصہ دراز سے موٹرسائیکل کی چوری کی وارداتیں ہو رہی تھی۔ جس پر ایس ایچ او سٹی سید مسرت حسین شاہ ،اے ایس آئی نور خان،عابد شہزاد،محمد خان پر مشتمل موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی سید مسرت حسین شاہ ،اے ایس آئی نور خان اور دیگر ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ٹیم نے کافی محنت کے بعد 3بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر کے 17عدد موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔ڈی ایس پی وقار عظیم نے مزید بتایا کہ پہلے گینگ کے ملزمان عدیل سلطان ولد سلطان محمود ساکن پدھریالہ،محمد دانیال اشرف ولد محمد اشرف پڈھیال،محمد دراز خان ولد محمد رئوف ساکن پڈھیال سے 14عدد موٹرسائیکل ۔

(جاری ہے)

7لاکھ 50ہزار ،دوسرے گینگ میں شمس علی ولد غلام اصغر ساکن شاہ ملتانی،محمد روف ولد غلام اصغر سے 35ہزار،تیسرے گینگ میں ملزمان صدام حسین ولد صبح صادق موہڑہ کور چشم ،شوکت حسین ولد صبح صاد،محمد فیاض ولد عمر دراز ساکن موہڑہ کور چشم سے 1لاکھ 25ہزار مالیت کے موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان موٹرسائیکل کا سوئچ ڈائریکٹ کر کے چوری کر کے لے جاتے تھے اور دیگر اضلاع میں لے جا کر فروخت کرتے رہے ہیں جس پر ملزمان کیخلاف 17مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج کیے گئے تھے۔ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے جس انداز میں ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا ہے انکی بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی اوچکوال کوتعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کی سفارش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :