کورونا وائرس کی دوسری لہر، سعودی وزارتِ داخلہ کا انتباہ

مارکیٹوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،وزارت داخلہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:43

کورونا وائرس کی دوسری لہر، سعودی وزارتِ داخلہ کا انتباہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) کورونا وائرس کی متوقع دوسری لہر کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے جاری کیئے گئے انتباہ میں کہا گیا کہ مملکت کی مارکیٹوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور دکان کو 3 سے 6 ماہ کے لیے سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 24 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 363 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 482 تک جا پہنچی ہے۔سعودی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں 8 ہزار 114 کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں جن میں سے 776 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 33 ہزار 5 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔