صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، محمود خان
خوازہ خیلہ بشام روڈ منصوبہ کو سی پیک میں شامل کرنے کے لئے جوائنٹ کواپریشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:09
(جاری ہے)
پہلی دفعہ موجودہ حکومت اس منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنانے کے لئے اسے دسویں جے سی سی اجلاس میں پیش کر رہی ہے اور انشاء اللہ موجودہ حکومتوں کی کوششوں سے یہ منصوبہ سی پیک میں شامل کر لیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شانگلہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کی قیادت میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ان سے ملاقات کی اور ضلع شانگلہ کے لوگوں کو درپیش مسائل کے علاوہ مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اضلاع کی سطح پر لوگوں کے مسائل کو صوبائی اور قومی سطح پر اجاگر کرنے میں مقامی صحافیوں اور پریس کلبوں کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اضلاع کی سطح پر پریس کلبوں کی تعمیر و ترقی اور مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے شانگلہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے کابینہ سے حلف لیا۔ نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شانگلہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیدار علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اعلیٰ صحافتی اقدار کو فروغ دینے میں اپنی بہترین قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شانگلہ پریس کلب کے لئے 20لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.