رائے ونڈ مین بازارمیں گیس فلنگ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گیس فلنگ کے مراکز میں حادثات معمول بن گئے

پیر 2 نومبر 2020 17:18

رئے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) رائے ونڈ مین بازارمیں گیس فلنگ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ،شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گیس فلنگ کے مراکز میں حادثات معمول بن گئے ،ضلعی انتظامیہ،سول ڈیفنس سمیت تمام اداروں نے موت کے سوداگروں کو کھلی چھٹی دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر کے وسط عقب جامع مسجد میں گیس کی غیر قانونی فلنگ کا دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے جسکی وجہ سے متعدد بار حادثات رونما ہو چکے ہیں،گزشتہ روز گیس ڈیلر کی دکان پر غیر قانونی گیس فلنگ کی جارہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس سے فلنگ کرنیوالا نوجوان محمد ارسلان شدید زخمی ہوگیا، رائے ونڈ عقب جامع مسجد گیس فلنگ کا کاروبار کرنیوالے درجن بھر کے قریب ڈیلر موجود ہیں،ان گیس ڈیلرز کی وجہ سے کئی بار آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ سمیت سول ڈیفنس ودیگر ادارے چند ٹکے لیکر خاموش تما شائی کا کردار ادا کررہے ہیں،ا ن گیس ڈیلرز کے بارے میں میڈیا نے بار بار مرتبہ نشاندہی کی لیکن ضلعی انتظامیہ کو ہوش نہیں آیا،جسکی وجہ سے سلنڈر پھٹنے کا واقعہ رونما ہو ا ہے شہریوں نے بارہا مرتبہ درخواستیں دی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،شہریوں نے اس کاروبار پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔