وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، صوبائی وزراءکی ملاقات

پیر 2 نومبر 2020 21:48

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار ..
کوئٹہ۔2نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2020ء) :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، صوبائی وزراءمیر سلیم احمد کھوسہ، نورمحمد دمڑ، حاجی محمد خان طوراوتمانخیل، صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، پارلیمانی سیکریٹریزسردار مسعود خان لونی، دھنیش کمار، رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدرو سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اورترجمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے یہاں ملاقات کی، اس موقع پر تمام رہنمائوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے وزرائ، پارلیمانی سیکریٹریز اور ان تمام افراد کا جنہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی کا شکریہ ادا کیا۔