فاٹا انضمام کے بعدجنوبی وزیرستان میں پہلی مرتبہ 11تھانہ جات اور 5 پولیس چوکیاں منظور ہوچکی ہیں، شوکت علی
پولیس کے لئے امن و امان بحالی کے لئے تقریبا 16نئی بلڈنگ منظو ر ، آئندہ چند ہفتوں کے دوران کام شروع ہو جائے گا،ڈی پی او کی میڈیا بریفنگ
بدھ 4 نومبر 2020 19:15
(جاری ہے)
جہاں پر سڑکیں بہت کم ہیں۔
اور تمام قبائلی اضلاع میں رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑا قبائلی ضلع ہے ۔جس کا رقبہ 6619 مربع کلومیٹر ہے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فاٹا انضمام کے بعد یہاں پر دیر پا امن کے قیام اور تیز ترقی کے لئے خصوصی اقدامات شروع کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے لئے کل گیارہ تھانہ جات اور پانچ پولیس چوکیوں کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ان گیارہ تھانہ جات میں تین تھانہ جات پہلے ہی بن چکے ہیں اور دیگر 8تھانہ جات و پانچ پولیس چوکیوں سمیت علاقے میں دیر پا امن کے قیام کے لئے پولیس کے لئے کل نئے 16بلڈنگ کی منظوری ہو چکی ہے۔ان بلڈنگز کی تعمیراتی کام شروع ہونے کے لئے فنڈز مختص ہوکر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کو فندز ریلیز ہو چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان تھانہ جات کی تعمیر کے لئے متعلقہ قبائلیوں کے ساتھ رابطہ کرکے جگہ کے تعین کے بعد تھانہ جات و پولیس چوکیوں کی تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی کا کہناتھا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم ہو چکا ہے ۔خاصہ دار فوس کی چار ماہ مئی ،جون جولائی اور اگست کی تنخواہوںکی مدمیں 40کروڑ روپے سے زائد ریلیز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس سے پولیس میں ضم ہونے والے ان نوجوانوں کی چار ماہ کی تنخواہیں چیک پر دئے جائیں گے ۔جبکہ اس کے بعد ہر پولیس اہلکار کی ماہانہ تنخواہ ان کے بنک اکاؤنٹ کو ڈائریکٹ بھیجی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ چار ماہ کی تنخواہیں چیک پر دینے کے لئے پولیس نے صاف و شفاف نظام کے تحت پاک آرمی ،سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے آفیسرز کی موجودگی میں پولیس اہلکاروں کو چار ،چار ماہ کی تنخواہوں کے چیک دئے جائیں گے ۔تاکہ کسی اہلکار کی تنخواہ سے کٹوتی کی گنجائش نہ ہو ۔انھوں نے اومید ظاہر کی کہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیس نظام فعال ہے اور علاقے میں دیر پا امن کے قیام میں پولیس اہم کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.