یونیورسٹی آف تربت نے سپرنگ 2021سمسٹرکے لئے داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں20نومبرتک توسیع کردی گئی

بدھ 4 نومبر 2020 22:22

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2020ء) یونیورسٹی آف تربت نے سپرنگ 2021سمسٹرکے لئے داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں20نومبرتک توسیع کردی ہے۔ رجسٹرارآفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس تربت اورگوادرکیمپس میں مختلف چارسالہ بی ایس پروگرامز اور ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں 20نومبر2020تک توسیع کی گئی ہے۔

۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس تربت میں بی بی اے، بی ایس کامرس،بی ایس اکنامکس،ایل ایل بی،بی ایس بلوچی،بی ایڈہانرز،بی ایس پولیٹیکل سائنس،بی ایس انگلش،بی ایس سوشیالوجی،بی ایس ہسٹری،بی ایس کیمسٹری،بی ایس سی ایس،بی ایس باٹنی،بی ایس بائیوٹیکنالوجی،بی ایس بائیوکیمسٹری،جبکہ گوادرکیمپس میں بی بی اے،بی ایس کامرس،بی ایس آئی ٹی اور بی ایڈہانرز میں داخلہ لینے کے لئے انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان45فیصدمارکس کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار20نومبرتک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ https://www.uot.edu.pk/admissions یارجسٹرارآفس مین کیمپس یا ایڈمیشن سیل تربت اور ایڈمیشن سیل گوادرکیمپس گوادر سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مین کیمپس تربت میں داخلہ کے لئے تین سو روپے یونیورسٹی کے اکاونٹ نمبر1040790025001حبیب بنک لمیٹڈ اورگوادرکیمپس میں داخلہ لینے کے لئے اکاونٹ نمبر104079009540-01حبیب بنک لمیٹڈمیں جمع کرکے چالان کی کاپی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ہاسٹل کی سہولت موجودہے۔امتحانی نتائج کا انتظارکرنے والے امیدوار ہوپ سرٹیٖفکیٹ کی بنیادپرداخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔مزیدتفصیلات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتاہے مین کیمپس تربت 0852-400529، گوادرکیمپس03218087931

متعلقہ عنوان :