پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7نومبر کو کھیلا جائیگا

جمعرات 5 نومبر 2020 15:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3بجکر 30منٹ پرشروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ8نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رئوف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چی بھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں۔