روسی کی ثالثی میں آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ

آذری فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا ،سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ،ہوگیا ۔ آذر بائیجان نے معذرت کرلی

منگل 10 نومبر 2020 12:40

روسی کی ثالثی میں آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ
باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیاہے۔اس سے پہلے آذری فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا ، ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ آذر بائیجان نے روس سے اس غلطی پر معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں آرمینیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ آذربائیجان اورروس کیساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، معاہدہ تکلیف دہ ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کی تصدیق کردی ۔اس سے پہلے آذری فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا ، ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ آذر بائیجان نے روس سے اس غلطی پر معذرت کرلی۔آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج دوبجے سے ہو گیا ہے ۔