سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے پر سیاستدانوں اور صوبائی وزرا سرگرمیاں محدود کردیں

منگل 17 نومبر 2020 16:24

سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے پر سیاستدانوں اور صوبائی وزرا سرگرمیاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے پر سیاستدانوں اور صوبائی وزراء نے سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، وزیراعلی مرادعلی شاہ سمیت ارکان اسمبلی وائرس کا شکار ہوچکے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہائوس میں اسٹاف کی تعداد کم کردی گئی، سندھ سیکرٹریٹ میں بھی سائلین کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔اِدھر حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ 24 فیصد تک پہنچ گئی۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ 7 روز میں سندھ میں 5 ہزار 694 کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 10 سے 16 نومبر کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے شکار 64 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔