سابقہ اہلیہ وینا سے متعلق جلد پنڈورا باکس کھولوں گا، اسد خٹک

ہفتہ 21 نومبر 2020 11:48

سابقہ اہلیہ وینا سے متعلق جلد پنڈورا باکس کھولوں گا، اسد خٹک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد وینا سے متعلق انکشافات سے بھرپور پنڈورا باکس کھولیں گے۔سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں میرے بچوں کے ساتھ نامعلوم افراد رہتے تھے اور میرے بچوں کو غیر قانونی طورپر پاکستان کیسے بھیجا گیا، جلد پنڈورا باکس کھولوں گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے بچے اغوا کرنے اور اٴْن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کے سنگین الزامات کے بعد وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) سے رابطہ کرلیا۔وینا ملک کا حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ میرے خلاف پیسے دے کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جس کے جواب میں میری جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں کیس رجسٹرڈ کروادیا گیا ہے۔