محمدعزیر بھٹی کو مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا گیا

اتوار 22 نومبر 2020 17:45

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) محمدعزیر بھٹی کو مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں پرقارتقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال،صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب اویس لغاری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ،ایم پی اے و انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب میڈم عظمی زاہد بخاری،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن پیراشرف رسول نے محمد عزیر بھٹی کو مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر ہونے پرنوٹیفیکیشن دیا اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ضلع شیخوپورہ محمد عزیر بھٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی اور ڈویژنل قیادت نے مجھ پر جو عتماد کیا ہے ہم اپنی محنت اور ورکنگ سے اس کو مزید مضبوط کریں گے اورصوبائی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب میڈیم عظمی زاہد بخاری،چیئرمین پبلک اکاونٹ کنیٹی رانا تنویرحسین کی قیادت میں ضلع شیخوپورہ کو مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ثابت کریں گے۔