Live Updates

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران اسٹیج سے ایک شخص گرگیا

اتوار 22 نومبر 2020 20:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے دوران اسٹیج سے ایک شخص گرگیا۔اسٹیج سے ایک شخص کے گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسٹیج پر آئیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے اسٹیج پر آنے کے بعد ان کے استقبال کے لیے نعرے لگائے جارہے تھے اور مریم نواز ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ رش کے باعث اسٹیج کے سامنے کی ریلنگ ٹوٹ گئی اور ایک شخص نیچے جاگرا۔واقعہ کے بعد جلسے کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات