بھارت ، کورونا وائرس کے 44 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے، 481مریض چل بسے

بدھ 25 نومبر 2020 13:57

بھارت ، کورونا وائرس کے 44 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے، 481مریض چل بسے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے، 481مریض چل بسے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت میں اس موذی وائرس سے 1 لاکھ 34 ہزار 743 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 22 ہزار 216 ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :