جرات مندانہ کردار پر مولانا راشدمحمود سومرو نے محمد بن قاسم کی یاد تازہ کر دی،مولانا نورالحق

سندھ باب الاسلام ہے، اس عہد کا تسلسل جمعیت علمااسلام کی قیادت کے پاس ہے، قاری نورالامین

بدھ 25 نومبر 2020 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) جمعیت علمااسلام ضلع جنوبی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق ، ناظم عمومی قاری نورالامین،مولاناحسین احمد مدنی،مولاناعبداللہ بلوچ،قاری شعیب،عبیداللہ شاہ،مفتی داد،عبدالمالک بلوچ،عبدالقیوم،مولانانصیراللہ،مولانانسیم حجازی،مفتی اقبال بلوچ،قاری الطاف الرحمن رحمانی،مفتی عبداللہ،عبدالحق مخلص،ڈاکٹرموزمبر،عبدالوحیدسولنگی اور دیگر نے سکھر کے تاریخی مساجدکے دفاع میں بھرپور عوامی وقانونی جدوجہدکرنے پرصوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمود سومروکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سکھر میں مولانا راشد سومرو نے جس طرح اسلام اور شعائراسلام اور مساجد کا دفاع کیا،عوامی،مذہبی اورسیاسی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کیا، عدالت کو اپنے بھرپور دلائل سے مطمئن کر کے فیصلہ کروایا، اس موقف اور جرات نے محمد بن قاسم کی یاد تازہ کر دی، سندھ میں تو محمد بن قاسم کے ذریعہ اسلام پہنچا جس کی وجہ سے وادی مہران کو باب الاسلام بھی کہا جاتا ہے، علامہ راشد سومرو نے ثابت کیا کہ باب الاسلام سندھ کے اصل وارث جمعیت علمااسلام والے ہیں،انہوںنے کہا کہ علامہ راشد سومرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پوری جمعیت علمااسلام سندھ کا آپ فخر و انبساط ہیں،ضلع جنوبی کے رہنماو ں نے مولانا راشدمحمود سومرو کو شعائراسلام کا جرات مندی سے دفاع کرنے ،مظلوموں کو انصاف دلوانے کے لیے دن، رات ایک کرنے اور قانونی جنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے، مقدمہ لڑنے پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔