نواب ثناء اللہ زہری کی صاحبزادی کی رسم سوئم (کل )ادا کی جائیگی

بدھ 25 نومبر 2020 21:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی صاحبزادی،رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری کی بھتیجی، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، بلوچستا ن عوامی پارٹی کے رہنما آغا شکیل احمد درانی، آغا شہر یار درانی کی بھانجی کی رسم سوائم کل جمعرات کو نماز عصر کے بعد جھالاوان ہائوس خیابان سحر ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائیگی جبکہ مرحومہ کی روح کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے بدھ کو سابق گورنر نواب ذوالفقار علی مگسی، ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغور حیدری ، سابق صوبائی وزراء میر عبدالکریم نوشیروانی،میر عاصم کرد گیلو، پرنس احمد علی بلوچ ،سابق وفاقی وزی جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی داخلہ حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری انڈسٹریزحافظ عبدالماجد، حاجی میر علی نواز زہری،سعادت انور قمبرانی،میر اکبر قمبرانی ، میر عبدالرحمان زہری ،علی حسن زہری،اسسٹنٹ کمشنرگدرجلال الدین خان کاکڑ،سردارذولفقار ہارونی،سردارمحمد جان پندارانی،میر احمد نواز زہری،میرعلی دوست زہری،میر عبدالنبی زہری،میرمعراج خان ہارونی،میرمنظورزہری،سیاسی وسماجی رہنماء حاجی عبدالواحد ہارونی،آغا حفیظ شاہ،میر بشیراحمد ہارونی،حاجی خدا بخش زہری،سردارجمالدینی،میر سلطان زہری،حاجی عبداللہ ہارونی،حاجی یٰسین زہری،حاجی یحیٰی میروانی،محمد وارث سناڑی،محمدیٰیسین ریکی نے جھالاوان ہائوس جاکر نواب ثناء اللہ زہری سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کی روح کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔