مائیکرو سافٹ نے حکومت سندھ کے تعاون سے جدید ڈیجیٹل کلاس روم ٹیکنالوجی پر فوکس کرتے ہوئے '' ایجوکیشن ڈیز'' کا انعقاد کیا

بدھ 25 نومبر 2020 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مائیکرو سافٹ نے حکومت سندھ کے اشتراک سے '' ایجوکیشن ڈیز'' کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ اس پروگرام میں مائیکرو سافٹ جدید ڈیجیٹل کلاس روم ٹیکنالوجی پر توجہ دی جائیگی جسکا مقصد اسکول کے رہنماؤں، اساتذہ، اور طلبا کو ہائیبرڈ لرننگ ماڈل سے متعارف کروانا ہے تا کہ وہ سیکھنے کے نئے طریقوں کو اپناتے ہوئے سرگرمِ عمل رہیں۔

اس پروگرام کا مقصد تعلیمی اداروں کو سیکھنے کے عمل میں جدید تکنیکوں کرنے کی صلاحیت اور موجودہ صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ ٹیموں اور دیگر ٹولز سے واقف کراتے ہوئے بچوں کا دن منانا بھی ہے۔ اس ڈیجیٹل ایونٹ کو 23 نومبر کو شروع کیا گیا اور اس کے بعد اساتذہ کے لیے ایک سے ذیادہ سیشنز کا اہتمام کیا جائیگا اور یہ 26 نومبر 2020 کو 10 ہزار شرکاء کی گنجائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

مائیکرو سافٹ کے ذریعے جدید ڈیجیٹل کلاس روم ٹیکنالوجی تمام سٹیک ہولڈرز جیسے اساتذہ، طلباء ، والدین اور انتظامیہ کی اہم ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اس پروگرام میں مائیکرو سافٹ ٹیموں کی نمائشکے ذریعے گفتگو، مواد، اسائنمنٹس، اور ایپس کو ایک جگہ پر لانے کا موقع دیا گیا ہے تاکہ طلباء کو مشغول کیا جا سکے اور اساتذہ کو سیکھنے کا متحرک ماحول پیدا کرنے دیا جا ئے۔

سامعین کو نا صرف تخلیق کرنے کے بارے میں سکھایا جائیگا بلکہ Flipgrid, OneNote, Minecraft for Education اور MakeCodeجیسے ٹولز سے مستفید ہونے کے بارے میں بھی تربیت دی جائیگی۔ مزید تفصیلات کیلیے https://education.microsoft.com/en-usپر وزٹ کریں۔معزز صوبائی وزیر برائے تعلیم، خواندگی اور انسانی وسائل جناب سعید غنی نے کہا ہماری حکومت نے سندھ کے ہر ضلع میں ڈیجیٹل کلاس روم ثقافت کو فروغ دینے کے لیے فاصلاتی تعلیم پروگراموں پر عمل پیرا ہونے کا عزم کیا ہے۔

اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اس کام میں ماہر مائیکوسافٹ ہمارا شراکت دار ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ سندھ کے ہر تعلیمی ادارے کو ڈیجیٹل طور پر قابل بنایا جائے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے مستفید ہوں اور ابتدائی اور ثانوی سطح پر سیکھنے کے بہترین طریقوں کو متعارف بھی کروایا جا سکے۔ ہماری نوجوان نسل بین الاقوامی میدان میں صرف اسی صورت میں مقابلہ کر سکتی ہے اگر وہ دنیاوی علوم حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے اچھی طرح آگاہ اور لیس ہوں۔

علم کے حصول کیلیے ڈیجیٹل دنیا کے ذریعے فیلڈ ماہرین سے رابطہ کامیابی کی کنجی ہے۔ سیکرٹری سکول، ایجوکیشن و لٹریسی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ جناب احمد بخش ناریجو اور مینجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت سندھ جناب عبدالکبیر کاظمی نے بھی اس موقع پر تدریسی عملے اور بچوں کی سیکھنے کے عمل کو ابھرتی ہوئے ٹیکنالوجی سے موافق بناتے ہوئے سندھ حکومت کے نظام تعلیم کو تبدیل کرنے کے لیے حکومت سندھ اور مائیکروسافٹ کے اس مشترکہ منصوبہ کی تعریف کی۔

پاکستان میں مائیکروسافٹ کے کنٹری ایجوکیشن لیڈ جناب جبران جمشید نے بتایا کہ Covid-19 نے کاروبار اور سیکھنے دونوں لحاظ سے ڈیجیٹل دنیا پر انحصار کو بڑھایا ہے اور مائیکرو سافٹ میں ہم جدید ڈیجیٹل کلاس رومز کے ذریعے بہترین تعاون، کارکردگی اور پیداواریت کو یقینی بنانے کے لیے دنیا بھر میں فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں کیلیے کسٹمائزڈ تعلیمی مصنوعات اور خدمات ڈیزائن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

یہ ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کس طرح طلبا کی صلاحیتوں کے بارے میں تفہیم فراہم کرتی ہیں اور درس وتدریس میں نئے نقط? نظر کی تائید کرتی ہیں۔درس و تدریس کے پورے نظام میں انقلاب لانا ایک بہت بڑا چیلنج ہوسکتا ہے لیکن یہ ایک دلچسپ موقع بھی ہے جو نا صرف بنیادی طور پر بچوں کی زندگی میں تبدیلی لا سکتاہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر آپکی کمیونٹی کے راستے اور روش کو بھی بدل سکتا ہے۔