Live Updates

کورونا وائرس، جرمنی کا حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنیکا اعلان

جمعرات نومبر 15:13

کورونا وائرس، جرمنی کا حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنیکا اعلان
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) جرمنی نے عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے مطابق نومبر میں کورونا کے سبب عائد پابندیاں 20 دسمبر تک جاری رہیں گی،عوام اب بھی غیر ضروری ملاقاتیں اور سفر سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا کہ ایمپلائرز گھر سے کام کرنے کیلئے تمام آپشن استعمال کریں، 23 دسمبر سے نیو ایئر تک 10افراد پر مشتمل تقاریب کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جزوی کامیابی کافی نہیں ، کورونا کے یومیہ بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔انگیلا مرکل کے مطابق لاک ڈائون کی پابندی کرنے پر جرمن عوام کے شکر گزار ہیں، اٴْمید ہی2021 اپنے ساتھ آسانی لائیگا۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :