نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا23 ویں یومِ تاسیس پروقار طریقے سے منایا گیا
موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون کی جانب سے سنجانی ٹول پلازہ پر تقریب کا انعقاد
جمعرات 26 نومبر 2020 18:32
(جاری ہے)
اس ضمن میں سنگجانی ٹول پلازہ پرایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان نے 23 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے موٹروے پولیس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس بلاشبہ پاکستان میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور اس کی کارکردگی ملک کے دوسرے اداروں کے لیے مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔
قومی شاہراہوں اور ان پر سفر کرنے والوں کی حفاظت، مدد اور فلاح کا فریضہ موٹروے پولیس احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ مستقبل قریب میں موٹر وے پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ اس ادارے کا قیام 1997 میں ہوا اور اس وقت ادارے کی صورت میں نئی اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کا بیج بویا گیا جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے جس پر ہم بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ اس حقیقت میں کچھ شبہ نہیں کہ محدود وسائل کے باوجود موٹر وے پولیس نے شبانہ روز محنت اور عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کے ذریعے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی نیک نامی اور شہرت حاصل کی ہے۔ ہرقسم کی تفریق اور تعصب سے بالاتر قانون کا یکساں نفاذ، جدید اور بروقت امدادی سہولیات کی فوری فراہمی موٹروے پولیس کا طرئہ امتیاز ہے۔ اس تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان نے روڈ یوزرز میں تحائف تقسیم کیے اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.