سوڈان کے سابق وزیراعظم کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

جمعرات 26 نومبر 2020 19:36

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) سوڈان کے سابق وزیراعظم کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔سوڈان کے سابق وزیراعظم 84 سالہ صادق المہدی گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز جمعرات کے روز انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

صادق المہدی سوڈان کے آخری منتخب جمہوری وزیراعظم تھے جنہیں 1989 میں سوڈان کے سابق فوجی صدر عمر البشیر نے اقتدار سے نکالا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم صادق المہدی کے اہلخانہ نے گزشتہ ماہ ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد وہ چند روز سوڈان میں ہی زیر علاج رہے تاہم طبیعت بگڑنے پر انہیں یو اے ای منتقل کیا گیا۔سابق وزیراعظم کی جماعت اٴْمہ پارٹی کا کہنا ہے کہ صادق المہدی کو جمعہ کو سپرد خاک کیا جائے گا۔