سکاٹ لینڈ خواتین کو حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

جمعرات 26 نومبر 2020 19:36

ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) سکاٹ لینڈ میں خواتین کو حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز حیض کے دوران خواتین کے استعمال میں آنیوالی تمام اشیاء مفت فراہم کرنے کا بل منظورکیا ہے۔

(جاری ہے)

سکاٹش پارلیمنٹ کی جانب سے یہ بل متفقہ طور پر منظورکیاگیا ہے جس کے بعد سکاٹ لینڈ یہ اشیاء مفت فراہم کرنیوالا دنیاکا پہلاملک بن گیا ہے۔اس قانون کیلئے مہم چلانے والی خاتون رکن پارلیمنٹ مونیکالینن نے بل منظور ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کی حکومت کو ان مصنوعات کی مفت فراہمی کیلئے سوا 3 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد خرچ کرنا پڑینگے۔

متعلقہ عنوان :