حکومت با اثرشخصیات کی جانب سے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری زمینوں پرقبضے کا نوٹس لے،ملک عبدالقدوس

جمعرات 26 نومبر 2020 22:58

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) قبائلی رہنما ملک عبدالقدوس میروانی نے اپنے رہائش گاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں موضع بڈو محمد علی کلی میروانی کا رہائشی ہوں،گزشتہ کئی دہائیوں سے میرے آباواجداد کے موضع بڈو محمد علی میں جو آباد و غیر آباد زمینات ہیں،جن پر مختلف اوقات میں مختلف لوگوں نے معزز عدالتوں میں مقدمات دائر کئے جو ہمارے حق میں فیصلہ ہو چکے ہیں، جن کے تمام تر قانونی دستاویزات اور ثبوت میرے پاس موجود ہیں، اب مجھ وقت سے چند ایک بااثر شخصیات جو اپنے عہدوں کے بل بوتے پر مختلف طریقوں سے بلیک میل کر کے کچھ زمین ہتھیانے کے لیے سازش کررہے ہیں، اور اس کا باقائدہ مجھ سے رابطہ کرکے اظہار کرچکے ہیں، میرا بلیک میلنگ میں نہ آنے کے بعد اب انتظامیہ کے ذریعے میرے زمینات کی تعمیرات میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، جو میرے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، ایسے حربے علاقائی اور بلوچی روایات کی پامالی کے مترادف ہے،یہ کسی صورت مجھے اور میری برادری کو قبول نہیں، تمام تر عدالتی کاروائی اور ثبوتوں اور واضح فیصلوں کے باوجود سابق چیف جسٹس کا بیٹا مختلف طریقوں اور حربوں کے ذریعے میرے زمینات کے معاملات میں واضح مداخلت کررہی ہے، تاکہ میرے زمینات سے کچھ پلاٹ حاصل کر سکے،اس کے علاوہ خاران کا ایک مشہور بلیک میلر ڈی سی آفس کا سابق سپرنڈنٹ جسے بلوچستان ہائی کورٹ نے بلیک میلر ڈکلئر کردیا ہے، جس کی دستاویزی ثبوت میرے پاس موجود ہیں، آج کے بعد مجھے ،میرے فیملی اور میرے زمینات کو کوئی نقصان ہوا،اس کی زمہ دار سابق چیف جسٹس کا بیٹا اور ڈی سی آفس کے سابق سپرنڈنٹ ہونگے،میں آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے انتظامیہ سے بھی اپیل کرتا ہوں، کہ وہ میرے زمینات کے معاملات میں مداخلت نہ کریں، میں کسی بھی بلیک میلنگ کے ذریعے اپنے زمینات سے کھبی بھی دستبرداری قبول نہیں کرونگا،