نیوزی لینڈ، قومی سکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی

کھلاڑیوں کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 نومبر 2020 10:55

نیوزی لینڈ، قومی سکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطے کے بعد قومی سکواڈ کے لیے کرونا پروٹوکول کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ میں قرنطینہ میں موجود کھلاڑی اس نرمی کے بعد اب چہل قدمی کرسکیں گے، جن کھلاڑیوں کے مسلسل 2 ٹیسٹ منفی آچکے ہیں انہیں چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے، یہ کھلاڑی ہوٹل سے متصل گرائونڈ میں چہل قدمی کریں گے، ، سپورٹ سٹاف اور کھلاڑیوں کو اپنے اپنے گروپس کیلئے مخصوص کیے گئے اوقات میں چہل قدمی کی اجازت ملے گی جب کہ سکواڈ ممبران کو کمروں کی بالکونیوں میں جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جہاں انہیں ایک دوسرے سے گفتگو کرنے کی بھی اجازت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے انتظمات کرنے کی درخواست بھی ی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کو اس وقت پہلے کرونا ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ ہونے والے 6 قومی کھلاڑیوں کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ قومی سکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر بروز پیر کو ہوگا۔