امریکا، کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے، ڈاکٹر منصف السلاوی

پیر 30 نومبر 2020 12:02

امریکا، کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے، ڈاکٹر منصف ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) امریکا کے سربراہ برائے کورونا وائرس ویکسین پروگرام ڈاکٹر منصف السلاوی نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر منصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ریاست ویکسین کی تقسیم سے متعلق فیصلے خود کرے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکی ایف ڈی اے کی ویکسین مشاورتی کمیٹی 10 دسمبر کو ملاقات کرے گی۔ جس میں کورونا ویکسین کو ہر امریکی ریاست کی آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔ڈاکٹر منصف سلاوی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہر ریاست ویکسین کی تقسیم سے متعلق فیصلے خود کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ریاستوں کو طبی عملے اور بزرگوں کو ویکسین پہلے دینے کی تجویز دی ہے۔