کراچی، ڈائو یونیورسٹی کا کورونا اسپتال تاحال فعال نہ ہوسکا

پیر 30 نومبر 2020 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) کراچی یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈائو یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کا کورونا کا خصوصی اسپتال تاحال فعال نہیں ہوسکاہے، جس کے لیے ڈائو یونیورسٹی کی انتظامیہ حکومتی احکامات کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

ڈائو یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 50 بستر پر مشتمل آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بنائے گئے ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر کے ساتھ 25 بستر بنائے گئے ہیں۔ڈائو یونیورسٹی کے کورونا اسپتال میں ایچ ڈی یو آکسیجن والے 25 بستر کی سہولت بھی دی گئی ہے لیکن آئی سی یو اور ایچ ڈی یو چلانے کے لئے عملہ ہی تعینات نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :