چیئرمین نیب نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سلیم مانڈوی والا

نیب کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، تمام ارکان ساتھ ہیں، سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 30 نومبر 2020 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اٴْن کی چیئرمین نیب (قومی احتساب بیورو) سے ملاقات ہوئی ہے اور چیئرمین نیب نے اٴْنہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے لوگ کس طرح لوگوں کو کمروں میں بند کرکے ڈرا دھمکا رہے ہیں اور کس طرح لوگوں کو ڈرا دھمکا کر پلی بارگین کروا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ نیب کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، تمام ارکان ساتھ ہیں، سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ہراساں کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، چیئرمین نیب کو ڈی جی نیب راولپنڈی سے متعلق شکایت کی۔ انہوںنے کہاکہ عرفان منگی کہتے ہیں کہ انہیں چیئرمین نیب بھی نہیں ہٹاسکتے، اگر ڈی جی نیب چیئرمین نیب سے زیادہ طاقتور ہے تو یہ بات افسوسناک ہے پھر ہمیں ڈی جی نیب کو ہٹانا اوران کے خلاف قرار داد لانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :