وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے احکامات پر کورنا کے کیسز کی مکمل رپورٹ جاری کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 17:12

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے احکامات پر کورنا کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 17201 ہوگئی ہے۔24گھنٹے کے دوران کورونا کے613کنفرم کیسز سامنے آئے اور 19 مریض جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران17771کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک1969486 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا کے 118511 مریضوں میں سے 98331مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے2979 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے۔ جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے۔شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔پی ڈی ایم نے غیر ذمہ داری کی تمام حدیں پھلانگ لی ہیں۔ کورونا کے ساتھ پی ڈی ایم کے وائرس کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست پر لعنت،ایسی سیاست کرنے والے عناصر کا بہت برا حشر ہوگا۔