راولپنڈی :ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈ ی میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث 5مزید افراد زندگی کی بازی ہار گئے

مزید 144 کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے کورونا کے پھیلائو میں شدت کے باعث انتظامیہ نے راولپنڈی کے 8مقامات سمیت ضلع بھر کی12مقامات پر لاک ڈائون نافذ کر دیا

پیر 30 نومبر 2020 18:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈ ی میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث گزشتہ روز 5مزید افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 144 کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے کورونا کے پھیلائو میں شدت کے باعث انتظامیہ نے راولپنڈی کے 8مقامات سمیت ضلع بھر کی12مقامات پر لاک ڈائون نافذ کر دیا ہے ضلع بھر میں 144 کنفرم مریضوں میں سے 137 کا تعلق ضلع ر اولپنڈی سے جبکہ7 کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے جن میں پو ٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کی40کنفرم مر یض، کینٹ میں 35، راول ٹاؤن میں 53،گو جر خان میں3، کہوٹہ2کلر سیداں 1،ٹیکسلا میں 2 جبکہ کوٹلی ستیاں میں 1مریض ر پورٹ ہوا اسی طرح ہو لی فیملی ہسپتال میں اس وقت 26، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 37،ہا ر ٹس انٹر نیشنل میں 4، ریڈ کر یسنٹ میں 8 مریض اوربیگم اختر میمور یل میں 2 مریض موجود ہیں ادھرکورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کے باعث پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے 8 گوجرخان کے 3 اور واہ کینٹ کے 1 علاقہ میں8دن کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے کورونا ٹیسٹ زیادہ مثبت آنے والے علاقوں میں آج سے 8 دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایئرپورٹ سوسائٹی، مرزا کالونی ٹینچ بھاٹہ، طمہاسب آباد گلی نمبر 3 اوربلاک اے شامل ہیں جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک ، نیو ملپور سیونتھ روڈ،شاہین ٹاؤن فیز 2 ڈھوک کنگال ،گلزار قائد سٹریٹ17ِِ، فاروق اعظم روڈشمس آباد اور واہ کینٹ میں لالہ رخ بھی شامل ہیںاسی طرح گوجرخان میں برکی جدید، جرموٹ کلاں دریالہ خاکی اور محلہ زرگراں دولتالہ کے علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، نجی اور سرکاری دفاتر بند اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ملک شاپس،چکن اور گوشت ومچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی گروسری، جنرل سٹورز،آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی شاپس، تندور اور پیڑول پمپس 9 سے شام 7 بجے تک کھل سکیں گے۔