محسن فخری زادہ کے قتل کے بدلے میں ایرانی حکومت اسرائیلی بندرگاہ تباہ کر دے ، ایرانی اخبار کی تجویز

پیر 30 نومبر 2020 19:44

محسن فخری زادہ کے قتل کے بدلے میں ایرانی حکومت اسرائیلی بندرگاہ تباہ ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) ایران کے سخت گیر نواز اخبار کیہان نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ اگر اسرائیل نے جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کو قتل کیا ہے تو اس کی حیفا میں واقع بندرگاہ پر حملہ کردیا جائے۔کیہان سخت گیروں کے نقطہ نظر کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مضمون میں ایران کو اسرائیل کے خلاف جارحانہ ردعمل کا مشورہ دیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں واقع تنصیبات کو نہ صرف تباہ کردیا جائے بلکہ اس کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا جائے۔

مضمون میں یہ دلیل پیش کی ہے کہ ماضی میں اسرائیل کے شام میں پاسداران انقلاب کی فورسز پر حملوں کے ردعمل میں ایران نے کوئی مسکت جواب نہیں دیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے جارحیت کا راستہ ترک نہیں کیا ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’’حیفا پر حملہ کیا جاتا ہے اور اس میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کردیا جاتا ہے تو اس کا نتیجہ یقینی طور پر سدِّ جارحیت ہوگا کیونکہ امریکا، اسرائیلی نظام اور ان کے ایجنٹ کسی بھی طرح جنگ اور فوجی محاذ آرائی کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔‘‘