کورونا آزمائش ،محفوظ رہنے کیلئے اقدامات کیساتھ خدا سے بھی دعائیں مانگنی چاہئیں‘شہزادرضا

انسان کی کوئی اوقات نہیں، ہمیں تھوڑا سا شدید زکام ہو جائے تو ہم بے حال ہو جاتے ہیں ‘خصوصی گفتگو

منگل 1 دسمبر 2020 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سینئر اداکار شہزاد رضا نے کہا ہے کہ کورونا ہمارے لئے آزمائش بن کر آیا ہے ہمیں اس سے محفوظ رہنے کیلئے عملی اقدامات کے ساتھ خدا کی ذات سے بھی دعائیں مانگنا چاہئیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمیں کورونا سے بچائو کے لئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے ساتھ خدا سے بھی رجوع کرناچاہیے اوراپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے اس آزمائش کو ٹال دینے کی دعائیں مانگنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اتنا اترانانہیں چاہیے کیونکہ انسان کی کوئی اوقات نہیں، اگرہمیں تھوڑا سا شدید زکام ہو جائے تو ہم بے حال ہو جاتے ہیں اس لیے خدا کی رحمت طلب کرتے ہوئے معافی طلب کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :