حکومت صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے‘سردار عثمان بزدار

صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کے تحت لاہور میں جدید بسوں کا ٹرمینل بنانے کا فیصلہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائیگا‘جس میں فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے

منگل 1 دسمبر 2020 13:52

حکومت صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے‘سردار ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے تحت لاہور میں جدید بسوں کا ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

جس کی وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔عثمان بزدار نے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا۔جس میں فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔عثمان بزدارنے کہا کہ بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں۔الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔خریداری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیئے۔عثمان بزدار نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔وزیراعلی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔جبکہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کار کردگی اور عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

جس میں بس ٹرمینل اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر غورٹرانسپورٹ سے متعلق نئی فورس بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔