بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال میں زیر علاج

6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،اب والد طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، شہروز سبزواری

بدھ 2 دسمبر 2020 14:52

بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال میں زیر علاج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تاہم ہسپتال میں علاج شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مشہور و معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ایکسپرین ٹریبیون سے بات چیت میں ان کے بیٹے شہروز سبزواری نے کہا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔

متعلقہ عنوان :