پی آئی اے کا نئے جہاز لیز پر لینے کا فیصلہ

پی آئی اے کے لیے 170 نشستوں والے نیروباڈی طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ، اشتہار جاری کردیا گیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 3 دسمبر 2020 00:43

پی آئی اے کا نئے جہاز لیز پر لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 دسمبر2020ء) پی آئی اے نے نئے نیروباڈی جہاز لیز پر لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 8 نئے جہاز لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نئے 8 طیارے چھ سال کی ڈرائی لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے لیے 8 نئے جہاز 170 نشستوں والے نیروباڈی طیارے ہوں گے جن کی فراہمی کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔

جنوری سے دسمبر 2021 کے درمیان طیارے پی آئی اے کے حوالے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں میں اندرون ملک پروازوں کی قیمتوں میں کمی بھی کی گئی ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کی گئی ہے ۔ خصوصی رعایتی پیکج موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے دیا گیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں لوگ اپنے پیاروں سے ملنے جاتے ہیں، اس لیے ان کو سہولت دینے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اندرون ملک پروازوں کا دو طرفہ کرایہ 17 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایک طرف کا کرایہ 12275 سے کم کر کے 8500 کر دی گئی ہے ۔ رعایتی کرایوں پر عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔