تحریک انصاف کی صدروومن ونگ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدکی زیرصدارت اجلاس

عوام کورونا سے بچنے کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراہو، پی ڈی ایم کی کورونا پر غیر سنجیدگی قابل مذمت ہے.خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 دسمبر 2020 18:41

تحریک انصاف کی صدروومن ونگ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدکی زیرصدارت ..
شلاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 دسمبر ۔2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و صدروومن ونگ ڈاکٹر نوشین حامد، ایم پی اے و صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران اور جنرل سیکر ٹری روبینہ شاہین کی ڈسٹرکٹ لاہور نارتھ کی نومنتخب باڈی ارکین کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت.

(جاری ہے)

ڈاکٹر نوشین حامد معر اج نے نو منتخب ارکین کو مبارکباد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کورونا سے بچنے کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراءہو، پی ڈی ایم کی کورونا پر غیر سنجیدگی قابل مذمت ہے، عوام سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں،سینی ٹائزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ ماسک کو ضرور استعمال کریں.

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، حکومت کو اپوزیشن کے ناکام جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی منفی سیاست بری طرح پٹ چکی ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ریلیف کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے، پی ڈی ایم کی منفی پروپیگنڈا کسی کام نہیں آئے گا اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ لاہور نارتھ وومن ونگ عائشہ خالد، سینئر نائب صدر روبینہ اختر، نائب صدر شاہینہ کوثر،نائب صدر فرحانہ فاروق، جنرل سیکرٹری آمنہ عامر خلیل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مدیحہ وقاص نے شرکت کی.