آپ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں

دیوارِ بے شرمی بنا کر اس پر اسحاق ڈار اور اُن جیسے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے نام لکھ دیے جائیں، اداکار شان کی سابق وزیر خزانہ پر شدید تنقید

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2020 19:34

آپ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) اداکار شان کا اسحاق ڈار سے کہنا ہے کہ آپ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بی بی سی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ناصرف سیاستدانوں، بلکہ دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد بھی اسحاق ڈار پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔

اب ملک کے مایہ نازاداکار شان کی جانب سے بھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے بعد شان نے اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں۔ اسحاق ڈار جیسے سیاست دانوں کو ملکی سیاسی تاریخ میں بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

دیوارِ بے شرمی بنا کر اس پر اسحاق ڈار اور ان جیسے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے نام لکھ دیے جائیں تاکہ قوم ہو کہ کوئی کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہوجائے، جھوٹ کو ہمیشہ شکست ہوگی۔ ایسا کرنے سے عوام میں ایمانداری اور سچائی کے اصل اقدار کے شعور کو اجاگر کیا جا سکے گا۔ اداکار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ادارے ایسے لوگوں جن کے نزیک کرپشن کرنا ہی بڑی کامیابی ہے، ان کا سخت احتساب کریں کیونکہ ایسے لوگ نہ صرف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ہمارے اقدار پر بھی سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

کرپشن میں ملوث افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ان سے وہ تمام جائیداد اور مال واپس لینا چاہیے جو انہوں نے اپنا ضمیر اور روح کو فروخت کر کے بنائے۔ اپنے پیغام میں اداکار شان نے وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا، جبکہ پیغام کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لکھا۔