پشاور،بی آر ٹی میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) کورونا کی دوسرے لہر کے باعث بس ریپڈ ٹرانزٹ( بی آر ٹی) میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کورونا کی دوسرے لہر کے باعث بغیر ماسک کے بی آر ٹی بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی چنانچہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خیال رکھے۔ترجمان کے مطابق بی آر ٹی ویجیلینس ٹیمیں کورونا ایس او پیز کو یقینی بنائیں گی ،مسافروں سے اپیل ہے کہ بی آر ٹی بس میں سفر کرنے والے ماسک لازمی پہنیں ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسافروں کو جرمانہ کیا جائے گا۔