نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم حاضری پر الگ الگ اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

وازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار دیا ، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت عالیہ

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:10

نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم حاضری پر الگ الگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم حاضری پر الگ الگ اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، تین صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار کیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیونکہ نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کی جائے، ضامنوں کی ضمانتی رقم ضبط کرنے کی کارروائی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ضامن راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد آئندہ سماعت 9 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔